کراچی :نیب کا ملزم عاطف زمان کے خلاف مزید گھیرا تنگ ،ملزم سے تفتیش، گھر اور دفتر کی تلاشی کے سرچ وارنٹ جاری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا. دوسری جانب جیل پولیس کی سے ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول بھی جاری ہے عدالت میں پیش کرنے کے بجائے کئی کئی گھنٹے رشتے داروں سے ملاقات کراتے رہے۔
اینکر مرید عباس قتل کیس اور عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کا معاملہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محمد عمیر نے ملزم عاطف زمان سے تفتیش کے لیے عدالت سے اجازت مانگ لی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کی عدالت میں درخواست دی کی جیل حکام کو ملزم عاطف زمان تفتیش کے لیے ہدایت جاری کی جائیں جبکہ عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کی نیب کراچی نے ملزم عاطف کے گھر اور دفتر کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ جاری کیا جائے۔
مزید پڑھیں :فراڈ کیس میں ملوث عاطف زمان کے خلاف 30سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ