نیب لاہور نے مریم نواز کی عدالت میں پیشی کو ملتوی کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب لاہور نے مریم نواز کی عدالت میں پیشی کو ملتوی کردیا
نیب لاہور نے مریم نواز کی عدالت میں پیشی کو ملتوی کردیا

لاہور: نیب لاہور نے مریم نواز کی عدالت میں پیشی کو ملتوی کردیا ہے، اس حوالے سے نیب نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے مریم نواز کی کل ہونے والی پیشی کو کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو اس سے قبل بھی طلب کیا گیا تھا، اس موقع پر نیب لاہور کی عدالت میں دانستہ طور پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔جوکہ نیب کی تفتیش روکنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کو 26مارچ کو طلب کر رکھا تھا، جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا تھا کہ نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سلیکٹڈ حکومت الیکشن سے نہیں بھاگے گی تو کون بھاگے گا؟ مریم نواز

Related Posts