مشتاق احمد کا پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دلیری سے کھیلنےکا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشتاق احمد کا پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دلیری سے کھیلنےکا مشورہ
مشتاق احمد کا پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دلیری سے کھیلنےکا مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل آسٹریلیا سے ہونے کی صورت میں دلیری سے کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اگر بھارت سیمی فائنل تک پہنچنا چاہتا ہے تو اسے اپنا آخری میدچ بڑے فرق سے جیت کر دوڑ میں شامل ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے بازل کا گانا ” خطا” ریلیز

مشتاق احمد نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں، پی سی بی کا خراجِ تحسین

گفتگو کے دوران مشتاق احمد نے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے شکست کھا جائے تو رن ریٹ کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔ اگر پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا سامنا کرتا ہے تو وکٹیں سنبھالنی ہوں گی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف بہادری سے کھیل کر اپنی وکٹیں گرنے سے بچانا ہوں گی۔ پاکستان بہت اچھی اور تگڑی کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچا ہے۔ حریف کون ہے، یہ نہیں سوچناچاہئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوجوان لڑکوں کو منتخب کر کے تجربہ کیا جارہا ہے جبکہ کرکٹ کی صورتحال اکثر آپ کے خلاف ہوتی ہے۔

آج سے 8 ماہ قبل مشتاق احمد نے کہا کہ اچھی پرفارمنس کیلئے سلیکشن میں تسلسل آنا ضروری ہے۔تاکہ مزید اچھا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔ہم نے آسٹریلیا کی مشکل صورتحال میں ورلڈ کپ سمیت 3سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ 

Related Posts