محمد یوسف کا بیٹی کی شادی پرجذباتی پیغام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد یوسف کا بیٹی کی شادی پرجذباتی پیغام
محمد یوسف کا بیٹی کی شادی پرجذباتی پیغام

سابق پاکستانی کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد یوسف نے بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں انھیں نم آنکھوں کے ساتھ بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے صرف تصویر ہی شیئر نہیں کی بلکہ اس موقع پر ایک جذباتی پیغام بھی لکھا کہ

میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر

سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن

ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی

میرےآنگن میں ٹھہریں کی تری یادیں تری باتیں

لومبارک ہو تمہیں وقت سفراب الوداع

جاو بابل کے نگرسے اپنے گھر

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کانوٹس جاری کردیا

یاد رہے کہ محمد یوسف بیٹی کی شادی کی وجہ سے قومی ٹیم سے علیحدہ ہوگئے تھے تاہم وہ لاہور ٹیسٹ کے دوران دوبارہ قومی ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

Related Posts