میں بھٹک گیا تھا، طالبِ علم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مفتی عزیزالرحمان کا دورانِ تفتیش انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No sexual assault proved against Mufti Aziz, says medical report

لاہور: دینی مدرسے کے طالبِ علم سے زیادتی میں ملوث ملزم مفتی عزیز الرحمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق رہنما مفتی عزیز الرحمان سے دینی مدرسے کے طالبِ علم سے زیادتی پر تفتیش کی گئی۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اقرار کیا اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفتی عزیز الرحمان نے بیان میں کہا یہ ویڈیو میری ہی ہے جو جنسی زیادتی کا شکار دینی مدرسے کے طالبِ علم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، میں نے صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اعترافی بیان میں مفتی عزیز الرحمان نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر دینی مدرسے کے طالبِ علم کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا، میرے بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکیاں دیں۔

ملزم عزیز الرحمان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ میرے بیٹوں نے صابر شاہ کو کسی سے بھی بات کرنے سے روک دیا تھا، صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی، میں دینی مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا۔

مفتی عزیز نے کہا کہ مدرسہ نہ چھوڑنے کیلئے میں نے جھوٹا ویڈیو بیان جاری کیا جبکہ مدرسے کے منتظمین اور مہتمم مجھے مدرسہ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کرچکے تھے۔ میں گرفتاری کے خوف سے مختلف علاقوں میں چھپتا رہا۔

عزیز الرحمان نے کہا کہ میں ایف آئی آر رجسٹر ہونے کے بعد ٹاؤن شپ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں اپنے شاگردوں کے ہاں  قیام پذیر رہا۔ میرے اور بیٹوں کے فون سے لوکیشن ٹریس کر کے پولیس مجھ تک پہنچی۔

دینی مدرسے کے طالبِ علم صابر شاہ سے جنسی زیادتی کے ملزم کا بیان ہے کہ میانوالی میں روپوشی کے دوران پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا۔ میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں، بھٹک گیا تھا۔ اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پولیس نے دینی مدرسے کے طالبِ علم سے بدفعلی کے سنگین جرم میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق رہنما مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کر لیا۔صابر شاہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے 3 سال تک مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر مفتی عزیز کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔مفتی عزیز الرحمان نے دینی مدرسے کے طالبِ علم سے بدفعلی کی جس پر عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد مفتی عزیز فرار ہو گئے، طالبِ علم صابر شاہ نے ایف آئی آر درج کرادی۔ 

مزید پڑھیں: طالبِ علم سے بدفعلی کا سنگین جرم، مفتی عزیز الرحمان میانوالی سے گرفتار

Related Posts