کراچی کے بیشتر علاقے 2 روز سے گیس سے محروم، عوام شدید پریشان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : ضلع وسطی کے بیشتر علاقے دو روز سے گیس سے محروم ہے، علاقہ مکینوں نے دہائی دی ہے کہ بدھ کی صبح سے گیس کی فراہمی معطل ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی اوراطراف میں پچاس گھنٹے بعد بھی گیس کی بندش ختم نہ ہو سکی۔

ایس ایس جی سی دو دن گزرنے کے باوجود متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت نہ کرسکی، علاقوں مکین سخت پریشان ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی کے ہزاروں صارفین بدھ کی صبح سے گیس سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا

نارتھ کراچی سیکٹرالیون سی ٹو، تھری، اقبال پلازہ، ناگن چورنگی اور پاور ہاؤس چورنگی میں گیس غائب ہے جبکہ خواجہ اجمیر نگری، کلیانہ ٹاؤن اور اطراف میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب ایس ایس جی کا دعویٰ ہے کہ بدھ کی رات ساڑھے نو بجے تک کام مکمل کر کے گیس کی سپلائی بحال کر دی تھی جبکہ علاقہ مکین کہتے ہیں نارتھ کراچی کا بڑا علاقہ تاحال گیس سے محروم ہے۔

Related Posts