کراچی میں کورونا بے قابو، ڈیفنس، کلفٹن، کالا پل اور گارڈن میں بھی لاک ڈاؤن لگ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا خوف، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا دائرہ وسیع
کورونا کا خوف، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا دائرہ وسیع

شہرِ قائد میں کورونا کے خوف نے پنجے گاڑ دئیے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا دائرہ مزید سب ڈویژنز تک وسیع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تک کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، ضلع جنوبی میں بھی بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر سخت ایس او پیز کے ساتھ نئی پابندیوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

سندھ حکومت نے ضلع جنوبی کے 3 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ 3 سے زائد افراد ایک جگہ پر جمع نہیں ہوسکتے۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ گارڈن، صدر اور سول لائنز کے علاقوں میں عمل میں لایا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے، اس دوران اشیائے ضروریہ، کھانے پینے اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ادویات کی خریداری پر بھی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ قبل ازیں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں کیا گیا تھا جہاں فروری کے آغاز تک سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔ 

Related Posts