ڈیری فارمرز کا فیصلہ، دودھ کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیری مافیا کا 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان
ڈیری مافیا کا 8 نومبر سے دودھ 10 روپے لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان

شہرِ قائد میں ڈیری فارمرز نے من مانا فیصلہ کرتے ہوئے دودھ مہنگا کردیا جس سے فی لیٹر دودھ کی قیمت 200 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا۔ ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافہ آج سے نافذ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

 مہنگائی کی شرح 34 فیصد، 29 اشیائے ضروریہ مہنگی

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی 11 تاریخ (آج) سے دودھ فی لیٹر 210 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 210 روپے فی لیٹر پر دودھ کی فروخت شروع ہوگئی۔

عوام کی بڑی تعداد دودھ کی قیمت میں اضافے کے باعث پریشانی کا شکار ہے۔ کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے فی لیٹر ہونے کے باوجود دودھ کی نئی قیمت 210 روپے کی گئی ہے۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران بھی دودھ کو مہنگا کیا گیا تھا جس پر عوام کی بڑی تعداد سراپا احتجاج نظر آئی تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ کی کم قیمت پر بھی فروخت جاری ہے۔

دسمبر کے دوران دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران ڈیری فارمرز کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے تھے۔ دودھ کی قیمت 180 روپے کردی گئی تھی۔

Related Posts