منگھوپیر بند، کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منگھوپیر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
منگھوپیر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کراچی کے علاقے منگھرپیر، گڈاپ ٹاؤن اور یوسی 8 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جبکہ دیگر علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن کی تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن، منگھوپیر اور یوسی 8 میں ممنوعہ افراد داخل نہیں ہوسکیں گے۔ سندھ حکومت کے مطابق کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز کا تعلق کراچی کے علاقے منگھوپیر، گڈاپ ٹاؤن اور یوسی 8 سے ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کراچی کے مزید علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے تیار ہے۔ ضلع وسطی اور ضلع شرقی کے ڈی سیز کو کورونا سے متاثرہ علاقوں کی فہرست کا خط بھیج دیا گیا۔

مذکورہ خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع وسطی کے 4 علاقوں میں کورونا کے 46 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجویز ہے۔ نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاقت آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔

ضلع شرقی میں گلشنِ اقبال، عسکری 4، یوسی 14، یوسی 6، جمشید ٹاؤن، یوسی 7، یوسی 10، الخلیج ٹاور اور المصطفیٰ میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مذکورہ علاقوں میں کورونا کی روک تھام کیلئے فوری لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔ 

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، دکانیں اور سڑکوں پر آمدورفت پر پابندی عائد ہوگی، تاہم کھانے پینے کی اشیاء کی خریدوفروخت جاری رہے گی اور میڈیکل اسٹورز بھی کھلے رہیں گے۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے، عوام الناس کو چاہئے کہ وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

حکومتِ سندھ کے مطابق عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کے اصولوں کی پابندی کرنا ہوگی تاکہ منگھوپیر، یوسی 8 اور گڈاپ ٹاؤن سمیت کراچی اور سندھ بھر سے کورونا کا خاتمہ ہوجائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کورونا وائرس کے 543 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد جاں بحق

Related Posts