سندھ میں اب ارکان اسمبلی کتے پکڑیں گے، احکامات جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

stray dogs

کراچی :سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا جس کے تحت ارکان سندھ اسمبلی کو اپنے حلقے میں آوارہ کتوں کو پکڑنا ہوگا۔

حکم نامے میں ارکان سندھ اسمبلی کو سگ گزیدگی مہم کی نگرانی اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے آئی جی سندھ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا اور سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز کو بھی احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 5 سالہ معصوم بچی کو آوارہ کتے نے بھنبھوڑ ڈالا، بچی ہسپتال منتقل

کتوں کو پکڑنے کی مہم پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رکن اسمبلی رابستان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے، تاہم اپوزیشن کے ارکان کے پاس فنڈز نہیں ہیں، یہ ذمے داری سندھ حکومت کی ہے، فیصلے کا اطلاق حکومتی ارکان اسمبلی پر ہونا چاہیے۔

رابستان خان نے کہا کہ اس حکم کی عدم تعمیل پر حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، لگتا ہے اس کے لیے مختص رقم اومنی گروپ کے پاس چلی گئی ہے۔ 

Related Posts