عامر لیاقت حسین اب شوبر انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موت سے کچھ دیر قبل عامر لیاقت نے کیا کہا تھا؟ اہم انکشاف
موت سے کچھ دیر قبل عامر لیاقت نے کیا کہا تھا؟ اہم انکشاف

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹیلی فلم ” بس کورونا ” سے اداکاری میں انٹری دینے کا اعلان کردیا۔

گذشتہ برس دسمبر میں اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ اور اب عامر لیاقت حسین بھی ٹیلی فلم کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قسمت آزمانے جا رہے ہیں۔

 

عامر لیاقت حسین نے اپنے ایکٹنگ ڈیبیو کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کی یہ ٹیلی فلم ” گولڈ برج میڈیا” کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جو جلد نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی۔

رکن قومی اسمبلی نے اپنے ڈیبیو کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں اور نہ ٹیلی فلم کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکاری سے قبل عامر لیاقت حسین مختلف نجی چینلز پر سیاسی ٹاک شوز ، گیم شوز ، رمضان ٹرانسمیشن  اور دیگر پروگرامز میں میزبانی کے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 245 سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ  بھی پڑھیں:عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کی درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آگئیں

Related Posts