کراچی :پاکستان کی نامور فنکارہ اور رواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات ایک بہترین اداکارہ ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں لیکن وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین گلوکارہ بھی ہیں یہ شاید کم لوگ ہی جانتے ہیں۔
مہوش حیات نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں مہوش حیات ایک اسٹوڈیو میں موجود ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ اس دوران ایک انگریزی گانے پر پرفارم کررہی ہیں۔مہوش حیات نے اس جیمنگ کے دوران انگریزی گانے’’کلنگ می سوفٹلی‘‘ گایا جو کہ 1996 میں سامنے آیا تھا۔
اس گانے کو اصل میں امریکی ہپ ہاپ گروپ فیوجیز نے گایا تھا۔مہوش حیات کے مطابق یہ ان کا پسندیدہ گانا ہے اور وہ بیحد خوش ہیں کہ انہیں اس گانے پر پرفارم کرنے کا موقع ملا، اداکارہ کے اس گانے کو سوشل میڈیا پر بیحد پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں :مہوش حیات اور احسن خان کی ہم ایوارڈز کے دوران ڈانس ریہرسل پر صارفین کی شدید تنقید