سندھ کے تمام اضلاع کیلئے میئرز، چیئرمینز اور امیدواروں کا اعلان کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے تمام اضلاع کیلئے میئرز، چیئرمینز اور امیدواروں کا اعلان کردیا گیا
سندھ کے تمام اضلاع کیلئے میئرز، چیئرمینز اور امیدواروں کا اعلان کردیا گیا

کراچی: سندھ کے تمام اضلاع کیلئے چیئرمینز، ڈپٹی چیئرمینز اور دیگر عہدوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے امیدواروں کا اعلان کر دیا، مرتضیٰ وہاب کو کراچی کیلئے منتخب کیا گیا اور حیدرآباد کیلئے کاشف شورو کو میئر کا امیدوار نامزد کردیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ موجودہ لوکل باڈی الیکشن میں ہر لیول پر یوتھ کی نمائندگی ہو رہی ہے، ٹرانس جینڈرز کی نمائندگی بھی ہم نے رکھی، ایک ماہ کی مسلسل مشاورت کے بعد ہم یہاں پہنچے ہیں کہ کچھ کہہ سکے۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ لوکل باڈی کے الیکشن گزشتہ سال 25 جون کو ہوئے، دوسرا فیز اور پھر تیسرا فیز چلتا رہا، بارشوں کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار بھی ہوتے رہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر پیپلز پارٹی سندھ کی تنظیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ مکمل ہو رہا ہے، کوئی ایسی کارپوریشن نہیں جہاں ہم ہارے ہوں۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا افسوسناک ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن مختلف فیز میں ہوا، بڑا صوبہ 5 سال سے لوکل باڈی الیکشن کے بغیر چلتا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کندھ کوٹ سے میر راشد خان چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین شیر محمد، جیکب آباد ضلع کونسل کیلئے طاہر کھوسو چیئرمین، ضلع کونسل لاڑکانہ کیلئے اعجاز لغاری چیئرمین ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمور سے چیئرمین امیدوار گل محمد خان جھکرانی، وائس چیئرمین میر الطاف کھوسو، قمبر شہداد کوٹ میں چیئرمین کے امیدوار حاجی قمرالدین گوپانگ، وائس چیئرمین غلام محمد نامزد کردیئے گئے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ قاضی رشید کو میئر بے نظیر آباد، ضلع کونسل بے نظیر آباد میں علی اکبر جمالی ڈسڑکٹ کونسل چیئرمین، حاجی بقا پلی کو چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

خیرپور ضلع کونسل چیئرمین کیلئے شیراز شوکت راجپر، میونسپل کمیٹی خیرپور کیلئے یار محمد پھلپوٹو، ضلع کونسل نوشہرو فیروز میں سہیل عباسی چیئرمین، ضلع کونسل سانگھڑ میں علی حسن ہنگورجو کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کیلئے سید کمیل شاہ، وائس چیئرمین اختر علی مہر، میونسپل کمیٹی خیر پور کے وائس چیئرمین کیلئے منیر منگی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔خواجہ آصف

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کونسل ضلع گھوٹکی کے چیئرمین بنگل خان مہر، وائس چیئرمین بابر خان لونڈ، لاڑکانہ سٹی کارپوریشن کے میئر کیلئے محمد انور لوہر، سکھر میں کارپوریشن کا میئر ارسلان شیخ، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل کو نامزد کیا گیا ہے۔

Related Posts