عائشہ اکرم نے متنازعہ شہرت سے توبہ کرلی، مستقبل تباہ ہونے کی دہائیاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

98 suspects released in Ayesha Akram harassment case

لاہور:مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر نے کہا ہے کہ کسی کو مینار پاکستان آنے کی دعوت نہیں دی تھی،خدا کسی کو ایسی شہرت نہ دے جس سے مستقبل تباہ ہو جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے میرے ساتھ موجود ٹیم نے بچانے کی کوشش کی تھی لیکن ہجوم اتنا تھا کہ سب بکھرگئے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ پولیس واقعہ کے ڈھائی گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی تھی۔انہوں نے کہا کہ میری تو خداکی ذات سے دعا ہے کہ وہ کسی کو بھی ایسی شہرت نہ دے جس سے اس کا مستقبل ہی تباہ ہو جائے۔

مزید پڑھیں:عائشہ اکرم واقعہ میں تضادات، سوشل میڈیا صارفین کا اقرار الحسن کوگرفتارکرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں کیا گیا جس میں خاتون کے جسم پر سوزش اور زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر مینار پاکستان پر 400 افراد کے ہجوم کی طرف سے مبینہ طور پر ہراساں کی جانے والی عائشہ اکرم کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کوجسمانی حملے کا نشانہ بنایاگیا۔

متاثرہ خاتون کے طبی جائزے میں بتایا گیا کہ عائشہ اکرم پر جسمانی حملہ کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ عائشہ کے جسم پر کئی خراشیں تھیں اور خاتون کی گردن اور ہاتھ پر چوٹیں بھی موجود تھیں۔

Related Posts