میتھیو ہیڈن پاکستانی ٹیم سے دوری پراُداس، کرکٹرزکو اہم پیغام دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میتھیو ہیڈن پاکستانی ٹیم سے دوری پراُداس، کرکٹرزکو اہم پیغام دیدیا
میتھیو ہیڈن پاکستانی ٹیم سے دوری پراُداس، کرکٹرزکو اہم پیغام دیدیا

دبئی:آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن قومی ٹیم سے دوری پر مایوسی کا شکار ہیں۔

اسی دوران انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کے لیے اْردو زبان میں پیغام میں کہا ہے کہ شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر میتھیو ہیڈن نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اْنہوں نے پاکستان کا سبز کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

میتھیو ہیڈن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسلام و علیکم پاکستان! میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جْڑا ہے۔

اْنہوں نے مزید لکھا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔اْنہوں نے قومی کرکٹرز کے لیے لکھا کہ شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔

مزید پڑھیں:روہت شرما کی فاسٹ بولر سراج کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میر پور میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts