متھیرا کی سوشل میڈیا پر زیر گردش نازیبا ویڈیوزپروضاحت سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میں اب روحانی شخصیت ہوں، اب مجھے کوئی پریشانی نہیں، متھیرا
میں اب روحانی شخصیت ہوں، اب مجھے کوئی پریشانی نہیں، متھیرا

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز کے حوالے سے اپنی وضاحت دے دی۔

متھیرا نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کو سزا ضرور ملے گی، انہوں نے کہا کہ ایسا عمل کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

فوٹو : اسکرین شاٹ

متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ سوشل میڈیا پر ان سے منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی اور ایڈٹ شدہ ہیں۔جتنی بھی ویڈیو ز شیئر کی گئی ہیں ان میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مالدیپ کی سیر، احسن اور منال کی نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

متھیرا نے ویڈیوز کے حوالے سے سخت رد عمل ظاہر کیا اور اپنے چاہنے والوں کو یہ پیغام دیا کہ سوشل میڈیا پر بعض ویڈیوز گردش کررہی ہیں جن میں ان کا چہرہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے لگایا گیا۔وائرل ویڈیوز سے میرا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

Related Posts