پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ متھیرا نے اپنی پہلی شادی اور 16 سال کی عمر میں ماں بننے کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دی بلائنڈ لو کی اداکارہ حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شریک ہوئیں۔ متھیرا نے اپنے متعلق بتایا کہ وہ 16 سال کی عمر میں ماں بن گئی تھیں۔ پہلی شادی سے ایک بیٹا ہے جس کی عمر 12سال ہے۔
حریم شاہ کے متھیرا پر سنگین الزامات، ویڈیو وائرل
متھیرا کی سوشل میڈیا پر زیر گردش نازیبا ویڈیوزپروضاحت
ٹاک شو میں گفتگو کے دوران متھیرا نے کہا کہ میری پہلی شادی 16سال کی عمر میں ہوئی جس کے فوراً بعد میں ماں بن گئی۔ بعد ازاں 2012 میں گلوکار اور ریپر فاران جے مرزا سے شادی کرلی جس کے 2 سال بعد زچگی ہوئی۔
معروف اداکارہ متھیرا نے کہا کہ 2014 مین ریپر فاران سے میرا دوسرا بچہ آہل پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ میں عوامی تنقید سے بچنے کیلئے اپنے بچوں اور گھریلو زندگی میڈیا سے چھپا کر رکھتی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ متھیرا اپنی صاف گوئی اور بعض اوقات بے باک بیانات کے باعث اخبارات کی شہ سرخیوں کا حصہ بنتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین بعض اوقات متھیرا کو متنازعہ شخصیت قرار دے کر ان پر بھرپور تنقید کرتے ہوئے بھی پائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے معروف اداکارہ متھیرا پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا کہ متھیرا اوپر سے نیچے تک مصنوعی ہیں۔میں نے ان کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں وہ میری مقبولیت پر پریشان ہیں۔