مریم نواز نے ووٹنگ مشین کو انتخابات میں دھاندلی کی سازش قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے،مریم نواز
ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے،مریم نواز

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی اصلاحات کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے اخیارات سے تجاوز کرتے ہیں اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالتے ہیں جب تک ان کے سامنے دیوار نہیں بنائی جائیگی، انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ  حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی آر ٹی ایس جیسی کہانی ہے، جس پر قطعی طور پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، یہ انتخابات میں دھاندلی کی سازش ہے۔ مسلم لیگ (ن) مہنگائی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں خاموش نہیں۔

عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے اپوزیشن کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،موجودہ حکومت کی ویکسین کا ریکارڈ بھی جعلی ہے،مجھے تشویش ہے عالمی برداری اس پر برہمی کا اظہار کرے گی،جاوید لطیف نواز شریف کے سچے سپاہی اور ان کے بیانیے کے علم بردار ہیں۔ اگر کہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو وہ جواب جمع کرادیں گے۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر حملے کرنے والے وہ ہیں جو ماضی میں اداروں کا احترام کرنے کا بھاشن دیتے تھے تاہم اب وہ ہی اقتدار میں آکر حملے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف ذاتی اور سیاسی مخالفت کے باوجود اداروں پر تنقید نہیں کی جبکہ حکومت الیکشن کمیشن کے اراکین کو اکسارہی ہے کہ وہ الیکشن کمشنر کے خلاف ایکشن لیں، یہ بہت خطرناک بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی آر ٹی ایس جیسی کہانی ہے، جس پر قطعی طور پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مہنگائی پر اپوزیشن کے مایوس کن کردار پر کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مہنگائی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں خاموش نہیں ہے، عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے اس لیے اپوزیشن کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا رویہ رہاہے کہ جس کسی نے ان کی نااہلی اور خامیوں کی نشاندہی کی وہ اس کے اوپر چڑھائی کردیتے ہیں اور ان دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان ان کے عتاب کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکمراں جماعت ہر سفارتی محاذ پر ناکام ہے، میرا نہیں خیال ہے کہ اتنی تاریخ ذلت اور رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب سی سی این چینل پر یہ کہا جائے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے، ایسی شرمندگی پاکستان کے وزیر اعظم کے حصے میں کبھی نہیں آئی۔

نائب صدر نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نیاحتساب کا بھاشن دے کر لوگوں کے سر میں درد کردیا اور اب غیر ملکی دوروں میں ملنے والے تحائف پر بات ہوئی تو انہوں نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا، یہ ان کا ذاتی مال نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: لندن میں بیٹھے نواز شریف نے لاہور سے کورونا ویکسین لگوا لی، بد ترین جعلسازی کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا ذاتی یا خاندانی مال نہیں بلکہ پاکستان کی امانت ہے، لوگوں کو چور کہتے کہتے اسی آر میں چوری شروع کردیں۔مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پیٹرول، آٹا اور چینی کی قیمتیں میں اضافہ ہوا اس لیے اب وزیر اعظم عمران خان اس کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ ماضی میں قیمتوں کے اضافے کی وجہ وزیر اعظم کو قرار دیتے تھے۔

Related Posts