بیمار والد کو میری ضرورت ہے،مریم نواز نے بھی باہر جانے کی اجازت مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC suspends FBR notices to Maryam Nawaz

لاہور:پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جانب سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے کیلئے جمع کرائی گئی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا ۔

مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :نیب نے مریم نواز کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میرا نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا اور20 اگست 2018 کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی اور اس کی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

احتساب عدالت سے سزا کے بعد والد کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر وطن واپس آئی۔ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ درخواست گزار کے پاس کبھی بھی عوامی عہدہ نہیں رہا اور نہ کرپشن اوراختیارات سے تجاوز میں ملوث ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں :مائنس ون کرتے کرتے اپوزیشن خود مائنس ہوتی جا رہی ہے،فواد چوہدری

مریم نواز نے موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے شدید ذہنی دبا ئوکا شکار ہیں اور والد کو ان کی سخت ضرورت ہے۔استدعا ہے کہ ای سی ایل سے متعلق میمورنڈم کو کالعدم قرار دیا جائے اورپاسپورٹ واپس کرایا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ایک بار ملک سے 6 ہفتے کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

Related Posts