کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بیٹے نے بیوی کے کہنے پر اپنی ماں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں گزشتہ روز پیش آیا جب پنجاب سے تعلق رکھنے والے جواں سال شخص نے اپنی بیوی کے کہنے پر اپنی ماں کے ساتھ تند و تیز جملوں کا تبادلہ کیا۔
عاقبت نااندیش بیٹے نے بیوی کے کہنے پر ماں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قانون حرکت میں آگیا۔ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے ماں اور بیٹے سے واقعے پر تفتیش کی۔اورنگی ٹاؤن تھانے میں بیٹے کے تشدد کا شکار ماں نے خود بیٹے کو معاف کردیا۔ بیٹے اور ماں کا صلح نامہ بھی تھانے میں جمع کرادیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل مظفر گڑھ کی بزرگ خاتون کے ساتھ اس کی سگی اولاد نے دھوکا کیا۔ بیٹے صابر حسین گوپانگ اور بیٹی شمیم نے 20 لاکھ روپے کے عوض اپنی والدہ پر تشدد کیا اور بے یارومددگار چھوڑ دیا۔
بزرگ خاتون صوابی بی بی کا کہنا ہے کہ 40 سال سے کراچی میں وکیل سید اسرار شاہ کے گھر پر بطور ملازمہ اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی،چالیس سال مسلسل وکیل صاحب کی خدمت کرتی رہی اور وکیل سید ابرار شاہ نے مجھے اس خدمت کے صلے میں مکان دے دیا جس کی قیمت 20 لاکھ تھی۔
مزید پڑھیں: خون سفید ہوگیا، بیٹے کا پیسوں کی خاطر ماں پر بد ترین تشدد