کراچی والے ہوجائیں تیار، بجلی کے بعد گیس کے بڑے بحران کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SUI-gas
SUI-gas

کراچی: چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ کراچی میں چند دنوں میں گیس نایاب ہو جائے گی ،بچے بغیر ناشتے کے اسکول جائینگے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کو 250 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے جو آئندہ چند روز میں مزید بڑھ جائے گا ،سردیوں میں سندھ کو 450 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہوگا جو آئندہ 4،5 ماہ جاری رھے گا ۔

عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومتوں نے تیل کی دریافت کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے آج گیس کا پریشر کم اور آئندہ دنوں گیس نایاب ہو جائے گی۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن آف پاکستان کاکہنا ہے کہ ملک کے گیس کے ذخائر کی پیداوار میں ساڑھے سات فیصد روز کی بنیاد پر کمی آتی رہی ،پنجاب میں بھی گیس نایاب ہو جائے گی۔

سندھ میں 250 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی آرہی ہے سندھ میں 17 کلو میڑ کی جگہ ہے جسے سندھ حکومت ہمیں نہیں دے رہی حکومتوں کی لڑائی سے عوام گیس کو ترس جائینگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 250 ارب روپے ہےاور دونوں گیس کمپنیوں کا سالانہ خصارہ تقریباً 70 ارب سے بھی تجاوز کر گیا ہے،دوسری جانب 400 ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم سے خارج ہوئی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے نئی دریافتیں انتہائی چھوٹی ہیں اور کم ہیں،آئندہ ملک بھر میں بہت بڑے بحران کا سامنا ھو گا،سوئی سدرن میں گیس کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے سندھ اوروفاقی حکومت کا تعاون درکار جو فوری ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں:ادویہ کے خام مال کی کلیئرنس تاخیرکا شکار، فارماسیوٹیکل سیکٹر کو مشکلات

آئندہ آنیوالے دنوں میں گیس کی کمی ہوگئی کراچی میں بھی پریشر کم ملنا شروع ہو گیا جوآئندہ دنوں بہت حد تک بڑھ جائے گا۔

Related Posts