پشاور کے علاقہ شاہ پور میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور کے علاقہ شاہ پور میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک
پشاور کے علاقہ شاہ پور میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور:  کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے حکام کے مطابق انہیں اپنے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم داعش کے دہشت گرد بڑی کارروائی کے غرض سے علاقہ تھانہ شاہ پور میں موجود ہیں، مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کے اسپیشل چھاپہ مار اسکواڈ نے انٹیلی جنس آپریشن کرتےہوئے علاقہ شاہ پور کا محاصرہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں 

کراچی، سواری کی آڑ میں منشیات بیچنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، چرس برآمد

ہنگو میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا سپاہی شہید

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اچانک فائرنگ شروع کی تاہم جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو سے تین دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

Related Posts