ماہرہ خان کا اپنی محبت کے نام پیار بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان کا اپنی محبت کے نام پیار بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر
ماہرہ خان کا اپنی محبت کے نام پیار بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی محبت کے نام محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جس پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر مبینہ طور پر سلیم کریم کے یومِ پیدائش کے موقعے پر ماہرہ خان نے محبت بھرا پیغام شیئر کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور تبصرے کیے ہیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان جسمانی طور پر معذور کرکٹ ٹیم کے بانی اور معروف کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ ڈیٹنگ میں مصروف پائی گئیں اور اپنے حالیہ پیغام میں ماہرہ خان نے ان کا ذکر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اپنے مبہم انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے میری محبت، تم نے میری زندگی بہتر بنائی، تم درست انتخاب ہو کے الفاظ تحریر کیے جبکہ گزشتہ برس اپریل کے دوران اس حوالے سے کچھ تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

گزشتہ برس اپریل میں ماہرہ خان نے ایک شادی کی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سلیم کریم کے ہمراہ کھڑی نظر آئیں۔ قبل ازیں علی عسکری سے شادی کرنے والی ماہرہ خان رئیس نامی بھارتی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں۔

سلیم کریم کون ہیں؟

مشہور کاروباری شخصیت سلیم کریم سم پیسہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں جو سم کے ذریعے ادائیگی کے نظام کو چلاتی ہے۔ 2017 کے آغاز میں ماہرہ خان نے ان کے ساتھ ایک موبائل ایپ کے آغاز کی تقریب میں بھی نظر آئیں۔

قبل ازیں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماہرہ خان سلیم کریم کے ہمراہ ایک دوست کی شادی کی تقریب کے دوران کھینچی گئی اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کرچکی ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے ایک پارٹی کے دوران ساتھ رقص بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گانے کے بعد جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

Related Posts