کراچی : این سی اوسی اورحکومت سندھ کے مشترکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا گیا ہے،سندھ بھرمیں 31 اگست تک کورونا ایس اوپیز کے تحت بعض پابندیاں برقراررہیں گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نئے حکمنامہ میں سندھ بھر میں آج سے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے، تمام مارکیٹس شاپنگ مالزصبح 6 بجے سے رات 8بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی،دودھ ادویات پیٹرول پمپ ، سبزی گوشت کی دکانوں پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی ،ہفتے میں دو دن جمعہ اور اتوار سیف ڈیز کے موقع پر کاروباربند رہے گا،تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت سندھ بھرمیں رات 8 بجے تک کاروبارکرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جمعہ اور اتوارکو سیف ڈے کے طور پر منایا جائے گا اورہفتے میں دو روزکاروبارمکمل بند رہے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 40 نئے کیسز رپورٹ، 53مزید شہری جاں بحق