اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مختلف پینلز ہوتے ہیں،مختلف پینلز کے باعث بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں صرف 200 امیدوار آسکتے ہیں،تحصیل ناظم کے انتخاب کیلئے مشین استعمال کی جاسکتی ہے۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے ایک انٹرویومیں کہا کہ الیکشن کمیشن کو مشینیں فراہم کی جائیں گی،الیکشن کمیشن نے ہمیں ای وی ایم فراہم کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم میں نیشنل اورصوبائی ووٹنگ کیلئے دو ووٹنگ پیڈز ہیں اور ای وی ایم میں کنٹرول پینل ایک ہی ہوگا۔شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم میں 200 امیدوار آسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: عوام باہرآئیں،مہنگائی کوبھگائیں اورن لیگ کوجیتوائیں،شہبازشریف