باڈی شیمنگ نے اداکارہ کبریٰ خان کے اعتماد کو کیسے چکنا چور کیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kubra Khan recalls how body-shaming shattered her confidence

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی صحت کے مسائل سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کس طرح باڈی شیمنگ کا شکار ہوئیں اور ان کے اعتماد کو کیسے چکنا چور کیاگیا۔

کبریٰ خان حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماضی میں کئی ذاتی مسائل پر بات کی۔ صنف آہن میں اہم کردار ادا کرنیوالی اداکارہ کبری خان نے بتایا کہ اس سال جنوری میں انہیں کینسر کا سامنا کرنا پڑا۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ ان کے جسم میں ایک گانٹھ کی تشخیص ہوئی تھی جس کے لیے فوری آپریشن کی ضرورت تھی ۔

صحت یاب ہونے کے بعد کبریٰ  کو خود کو ہائیڈریٹ رکھنا تھا اور کسی بھی قسم کی خوراک سے پرہیز کرنا تھا جس کی وجہ سے وہ جذباتی کھانے سے وزن بڑھاتی تھیں۔

مزید پڑھیں:کبریٰ خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر انوکھی خواہش کا اظہار

کبریٰ نے بتایا کہ سرجری کروانے کے بعد ان کا وزن کچھ بڑھ گیا اور ہر کوئی بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے مذاق اڑانے لگا۔

کبریٰ نے مزید کہا کہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ میں نے جو جنگ جیتی تھی اس میں کن مشکلات سے گزرنا پڑا، لوگ صرف وزن کی وجہ سے مجھے نیچا دکھانے میں دلچسپی رکھتے تھے اور اس سب سے میرا اعتماد بری طرح متاثر ہوا۔

Related Posts