قائداعظم سچ کہتے تھے۔بھارتی اداکار نے 70 سال بعد اعتراف کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائداعظم سچ کہتے تھے۔بھارتی اداکار نے 70 سال بعد اعتراف کرلیا
قائداعظم سچ کہتے تھے۔بھارتی اداکار نے 70 سال بعد اعتراف کرلیا

بھارتی اداکار نے بانئ پاکستان کا فرمان سچا ہونے کا 70 سال بعد اعتراف کر لیا، کمال راشد خان نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ بھارت میں رہنے والے مسلمان اپنی ساری زندگی خود کو محب الوطن کہتے ہوئے گزار دیں گے جو آج نظر آرہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی اداکار کمال راشد خان (کے آر کے) نے کہا کہ آج کل مجھے کوئی ہندو اداکار عید کی نماز پڑھتا ہوا نظر نہیں آتا۔ آج کل یہ لوگ عید پر مسلمانوں کو مبارکباد بھی نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندو برادری دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا 

انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کیلئے دبئی میں موجود شوبز شخصیات کی تصاویر

ٹوئٹر پیغام میں بھارتی اداکار اور فلمی تجزیہ کار کے آر کے نے کہا کہ ایک طرف تو بھارتی فنکار عید مبارک نہیں کہتے اور دوسری جانب شوبز کے شعبے سے منسلک بھارتی مسلمان ہولی کھیلتے ہیں۔

پیغام میں بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان نے کہا کہ مسلمان بھارتی فنکار ہولی کھیلتے، ہندوؤں کے دیوتا گنپتی کا وسرجن (غسل) کراتے اور پوجا یعنی عبادت تک کرتے ہیں،  قائد اعظم سچے تھے۔

https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1456490886326636564

بالی ووڈ اداکار کے آر کے نے کہا کہ بانئ پاکستان نے کہا تھا کہ جو مسلمان (برصغیر کی تقسیم کے بعد) بھارت میں رہ جائیں گے، وہ اپنی ساری زندگی خود کو دیش بھگت (محب الوطن) ثابت کرنے میں گزار دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہندو برادری نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں دیوالی کا مذہبی تہوار منایا۔ اس موقعے پر پاکستانی اور بھارتی فنکار، مشہور شخصیات اور وزرائے اعظم دیوالی کی مبارکباد دیتے نظر آئے۔ 

گزشتہ روز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں بسنے والی ہندو قوم نے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا جس کے دوران دئیے جلانے اور پکوان کی تیاری کے ساتھ ساتھ پوجا پاٹ کرنا بھی اہم روایت ہے۔

پاکستان میں ہندوؤں سمیت ہر اقلیت کو اپنے تہوار بھرپور جوش و جذبے سے منانے کی آزادی دی گئی ہے، ہر سال کی طرح 2021ء میں بھی بھی ہندو برادری دیوالی کی خوشیاں بانٹتی نظر آئی۔ 

Related Posts