سرحدی حالات ناسازگار، افغانستان سے اغوا کی گئی خاتون کی وطن واپسی مشکل بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان سے اغوا کی گئی حاملہ خاتون کی وطن واپسی ناسازگار حالات کے باعث مشکل بن گئی جبکہ مغویہ کو لاہور میں ٹریس کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میچز کے ذریعے لاہور میں ٹریس ہونے والی افغان خاتون مرسل کی وطن واپسی میں طورخم بارڈر کے ناسازگار حالات حائل ہیں۔ پولیس نے خاتون کو تحویل میں لے کر بلقیس ایدھی ہوم منتقل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ میں فائرنگ سے اے این پی رہنما ارباب غلام کاسی جاں بحق

ایک گھر میں قید کی گئی مغوی خاتون کسی طرح اغوا کاروں کی دسترس سے بچ نکلی اور شیرا کوٹ کے علاقے میں پولیس کی امان میں آگئی جسے پاکستان میں رہتے ہوئے ڈیڑھ سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔

پاکستان میں خاتون کے بطن سے ایک بچے نے بھی جنم لیا تھا۔ ایشیا کپ کے افغانستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والے میچ کے دوران ٹریفک وارڈن شاہد قیوم نے افغان ناظم الامور کو خاتون کی موجودگی سے آگاہ کیا تھا۔

حالات بہتر ہونے تک خاتون اور بچہ سفارتخانے کی تحویل میں رہیں گے۔افغان حکومت مغوی خاتون کے شوہر اور والد سے رابطے میں ہے۔ افغان سفارتخانہ ٹریفک پولیس کو آگاہ کرچکا ہے کہ خاتون افغانستان کے علاقے کوتل سے تعلق رکھتی ہیں۔  

Related Posts