کراچی: وفاق المدارس نے مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وفاق المدارس نے مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان کردیا
کراچی: وفاق المدارس نے مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان کردیا

کراچی:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نومنتخب صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کی مشاورت سے اگلے پانچ سال کے لیے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلسِ عاملہ یعنی ایگزیکٹو کونسل وفاق المدارس کا سب سے بااختیار اور پالیسی ساز ادارہ ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تمام اہم فیصلے مجلس عاملہ کی منظوری سے ہوتے ہیں۔مجلس عاملہ میں ملک بھر کے صف اول کے مدارس کے مہتممین اور اہم شخصیات کو نمائندگی دی گئی ہے،وفاق المدارس کی مجلس عاملہ اکثر قدیم اراکین پر مشتمل ہے جبکہ بعض نئے اراکین بھی شامل کیے گئے ہیں۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی 29 رکنی مجلس عاملہ کے اراکین کی تفصیل کچھ یوں ہے،اسلام آباد سے مولانا ظہور احمد علوی مہتمم جامعہ محمدیہ ایف سکس فور اسلام آباد،پنجاب سے مولانا حافظ فضل الرحیم مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور،مولانا محمد حنیف جالندھری مہتمم جامعہ خیرالمدارس ملتان سے ہیں۔

جبکہ مولانا مفتی محمد طیب مہتمم جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد، مولانا ارشاد احمد مہتمم جامعہ دارالعلوم کبیروالا خانیوال،مولانا زبیراحمد صدیقی مہتمم جامعہ فاروقیہ شجاع آباد ملتان،مولانا مفتی محمد طاہر مسعودمہتمم جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا،مولانا قاضی عبدالرشید دارالعلوم فاروقیہ راولپنڈی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مولانا قاری محمد یاسین مہتمم جامعہ دارالقرآن مسلم ٹاؤن آفیسرز بلاک فیصل آباد، مولانا قاری احمد میاں تھانوی مہتمم جامعہ دارالعلوم اسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور،مولانا اشرف علی، مہتمم جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی جبکہ سندھ سے مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نائب صدر جامعہ دارالعلوم کراچی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مولانا عبیداللہ خالد مہتمم جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کراچی،مولانا سید سلیمان بنوری مہتمم جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی،مولانا مفتی محمد خالد مہتمم دارالعلوم اسلامیہ ہالانیومٹیاری، مولاناقاری عبدالرشید جامعہ دارالعلوم الحسینیہ شہداد پور سانگھڑشامل ہیں۔

مولانا امداد اللہ ناظم تعلیمات جامعہ العلوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن،مولانا عبدالستار مہتمم جامعہ بیت السلام ملیر کراچی،خیبر پختونخواہ سے مولانا انوارالحق مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ،مولانا حسین احمد ناظم تعلیمات جامعہ عثمانیہ نوتھیہ روڈ پشاور،مولانا مفتی مختارالدین شاہ مہتمم جامعہ زکریا دارالایمان کربوغہ شریف تحصیل ٹل ضلع ہنگوشامل ہیں۔

اس کے علاوہ مولانا محمد انور ایم این اے مہتمم جامعہ حلیمیہ درہ پیزو روڈ لکی مروت،مولانا قاری محمد طاہر نائب مہتمم جامعہ مظہر العلوم مینگورہ سوات،مولاناحسن جان مہتمم جامعہ دارالعلوم نعمانیہ اتمان زئی چارسدہ، مولانا عبدالبصیر شاہ مہتمم جامعہ دارالفرقان الکریم حیات آباد پشاورشامل ہیں۔

بلوچستان سے مولانا مفتی صلاح الدین ایوبی ایم این اے مہتمم دارالعلوم چمن صفہ ٹاؤن چمن قلعہ عبداللہ،مولانا عبدالمنان جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم ڑوب روڈ لورالائی،مولانا عبدالستارشاہ مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحیمیہ کوئٹہ،آزاد کشمیر سیمولانا سعید یوسف مہتمم دارالعلوم تعلیم القرآن قلندری سدھنوتی اورگلگت بلتستان سے مولانا قاضی نثار احمد مہتمم جامعہ اسلامیہ نصرۃ الاسلام گلگت شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاق المدارس کے مختلف مناصب کیلئے اہم شخصیات کا انتخاب

Related Posts