کراچی پولیس کی کارروائی، 3 بچوں کی ماں پر تیزاب پھینکنے والا باپ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں نامعلوم افراد نے لیڈی پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا
کراچی میں نامعلوم افراد نے لیڈی پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا

کراچی پولیس نے 3 بچوں کی ماں پر تیزاب پھینکنے والے باپ کو گرفتار کر لیا جس پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم محمد ساجد نے 7روز قبل کراچی کے علاقے قیوم آباد میں بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ عمران مرزا کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی صائمہ ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔ 12 سال قبل دونوں کی شادی ہوئی جس کے بعد 3 بچے پیدا ہوئے۔ ملزم نے بچوں کا بھی خیال نہیں کیا۔

ڈیفنس تھانے میں ملزم ساجد کے خلاف تیزاب پھینکنے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے جو بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا۔ صائمہ تشدد سے تنگ آ کر والدین کے گھر چلی گئی تھی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل بیوی پر تیزاب پھینکنے کے کیس میں گرفتار شوہر کاکہنا تھا کہ بیوی غیر مردوں کے ساتھ ٹک ٹاک بناکر بھیجتی تھی اس لئے غصے میں آکر تیزاب پھینکا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں اگست کے دوران بیوی پر تیزاب پھینکے کے کیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے گرفتار 2 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

مجسٹریٹ سہیل نعیم گدی نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کی بیوی ٹک ٹاکر ہے۔

مزید پڑھیں: غیر مردوں کیساتھ ٹک ٹاک بنانے پر بیوی پر تیزاب پھینکا، ملزم کا اعتراف

Related Posts