کراچی پولیس کی کارروائی، کرکٹ ورلڈ کپ پر جوے میں ملوث 9ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی کارروائی، کرکٹ ورلڈ کپ پر جوے میں ملوث 9ملزمان گرفتار
کراچی پولیس کی کارروائی، کرکٹ ورلڈ کپ پر جوے میں ملوث 9ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ کے ٹی 20 ورلڈ کپ پر جوے میں ملوث 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے شہرِ قائد کے علاقے جیکسن میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نعمان، فرحان، ثاقب، گل شبیر، عدنان، فرقان، راحیل، اقبال اور فرید کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

غوری ٹاؤن میں ہونے والے قتل کے عینی شاہد پرمقدمہ درج 

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران فائرنگ، متعدد پولیس اہلکار شہید 

اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے جوے میں ملوث ملزمان کے قبضے سے 2 لیپ ٹاپس، 3 موبائل فون، 2 کی بورڈز، 2 ایل سی ڈیز اور 1 انٹرنیٹ ڈیوائس برآمد کرکے ضبط کر لی۔

اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے ایس ایس پی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں جوا کھیلنے کا اعتراف کرلیا۔

ایس ایس پی عارف عزیز نے کہا کہ ملزمان کو مختلف جواریوں کے ہمراہ جوا کھیلنے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا جن کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا۔ گرفتار ملزم عدنان پر مقدمہ درج ہے۔

گرفتار ملزم عدنان کے خلاف تھانہ نبی بخش میں مقدمہ نمبر 41 رواں برس درج کیا گیا۔ ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جس میں جوے پر انکشافات کی توقع ہے۔ 

Related Posts