کراچی: شہر قائد میں ایک سال کے دوران جرائم کی شرح مزید بڑھ گئی، رواں برس شہریوں سے 24 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔
پولیس کے مطابق سال 2020 میں کراچی میں 20 ہزار 743 موبائل فون چھینے گئے جبکہ سال 2021 میں کراچی میں اب تک 24130 موبائل فون چھینے جا چکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کراچی میں 1ہزار 560 گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئیں، سال 2021 میں اب تک 2 ہزار 60 گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہوئی ہیں۔
سال 2020 میں کراچی سے تقریبا ساڑھے35 ہزار موٹرسائیکلیں جبکہ اس سال اب تک تقریبا 50 ہزار موٹر سائیکلیں چھینی گئیں یا چوری کی گئیں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں اغوا برائے تاوان کی گزشتہ سال 24 اور اس سال 55 وارداتیں ہوئیں ہیں، سال 2020 میں کراچی میں بھتے کی 151 اس سال 116 وارداتیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں: کام کرنےکی خواہش،بھائی نے2بہنوں کوموت کےگھاٹ اتاردیا