کراچی میں سابق رکنِ سندھ اسمبلی کامران اختر ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سابق رکنِ سندھ اسمبلی کامران اختر ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے
کراچی میں سابق رکنِ سندھ اسمبلی کامران اختر ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سابق رکنِ سندھ اسمبلی کامران اختر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا نشانہ بن گئے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔

سابق رکنِ اسمبلی اپنے ہی گھر کے گیٹ کے باہر لٹ گئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح ملزمان کو کامران اختر سے لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر گزشتہ شب آئے تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4 نوجوان ڈکیتوں کو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے 2 اسلحہ لے کر کامران اختر سے لوٹ مار کرتے ہیں۔ ملزمان لوٹ مار کرنے کے بعد آسانی سے فرار ہو گئے۔

لوٹ مار کے بعد کچھ دیر کیلئے کامران اختر زمین پر بیٹھ جاتے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ لوٹ مار کے دوران ان کی قیمتی اشیاء چھین لی گئیں جس کے بعد وہ اٹھ کر کپڑے جھاڑنے لگتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: 8 سال سے کام کرنے والی خاتون جعلی وکیل نکلی، مقدمہ درج

Related Posts