اسلام آباد جسٹس عمر عطا بندیال نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے جسٹس عمر عطا بندیال سے حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں جج، وکلاء، لاء افسران اور عدالتی اسٹاف شریک ہوئےچیف جسٹس گلزار احمد کی بیرون ملک روانگی کی وجہ سے جسٹس عمر عطا بندیال قائمقام چیف جسٹس بن گئے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر حلف اٹھالیا ۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے آج اسلام آباد میں ایک سادہ اور باوقار تقریب میں جسٹس محمد علی مظہر سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر سپریم کورٹ میں حلف لیا۔
مزید پڑھیں:عثمان مرزا کے ایک ساتھی کی ضمانت منظور ، کیا انصاف ہو پائے گا؟