امریکی صدر نے افغان مہاجرین کیلئے 10کروڑ ڈالر کے ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر نے افغان مہاجرین کیلئے 10کروڑ ڈالر کے ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی
امریکی صدر نے افغان مہاجرین کیلئے 10کروڑ ڈالر کے ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان مہاجرین کی امداد کیلئے 10کروڑ ڈالر کے ایمرجنسی فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے افغانستان میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر غیر متوقع اور ہنگامی ضروریات کیلئے مہیا کرنے کی منظوری دی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نے خدمات کی مد میں امریکی سرکاری اداروں کو بھی 20 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دی۔

حالیہ دنوں امریکی حکومت ہزاروں افغان درخواست گزاروں کو خصوصی امیگریشن ویزے جاری کرکے انہیں طالبان کی دست برد سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ رواں ماہ افغحان مہاجرین اور ان کے خاندانوں کا پہلا بیچ امریکا پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ورجینیا میں قائم امریکی فوجی بیس فورٹ لی پر افغان مہاجرین اپنی ویزہ درخواستوں کی حتمی منظوری کا انتظار کریں گے۔ پیر کے روز دئیے گئے امریکی حکومت کے بیان کے مطابق فورٹ لی پر 2 ہزار 500 افغان مہاجرین پہنچیں گے۔

جو بائیڈن حکومت امریکا اور دیگر ممالک میں افغان مہاجرین کی کھپت کے متعلق غوروفکر میں مصروف ہے۔ خصوصی امیگریشن ویزہ ایسے افغان شہریوں کیلئے دستیاب ہوگا جو امریکی حکومت میں 2001 کے بعد ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

جمعرات کے روز امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک ایسے قانون کی منظوری دی جس سے افغان مہاجرین کی متوقع تعداد میں 8 ہزار تک اضافہ اور ویزہ کیلئے دی گئی تمام قابلِ منظوری درخواستوں کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے گی۔

قبل ازیں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران جو بائیڈن انہیں ہر طرح کی سفارتی اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کا یقین دلا چکے ہیں جبکہ کابل میں امریکی حمایت یافتہ حکومت پر طالبان کے تابڑ توڑ حملے تاحال جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ طالبان نے افغانستان میں 212 کے قریب اضلاع پر قبضہ کرلیا، اس لئے غالب امکان یہ ہے کہ طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں گے۔

جنرل لائڈ آسٹن اور جنرل مارک ملی نے 2 روز قبل مزید کہا کہ امریکا کے پاس فضائی حملے کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔کابل سے باہر افغانستان میں موجود تمام امریکی اڈوں کو افغان محکمہ دفاع کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان پر طالبان کے قبضے کا امکان موجود ہے، امریکا

Related Posts