یہ ضروری نہیں کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں، آمنہ الیاس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ ضروری نہیں کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں، آمنہ الیاس
یہ ضروری نہیں کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں، آمنہ الیاس

کراچی:کورونا وائرس میں مبتلا اور اس کے باعث آئسولیشن اختیار کرنے والی پاکستان کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزاحیہ انداز میں لکھا کہ بیمار شخص کو کوئی کیش بھیجے،کوئی گاڑی یا پھر بڑا سا گھر۔آمنہ الیاس نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اپنی خوشگوار موڈ میں تصویر بھی شیئر کی اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر اظہار تشکر بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آمنہ الیاس کی مزاحیہ پوسٹ اور تصویر کو 11ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور انکی جلد صحت یابی سے متعلق کمنٹس بھی لکھے۔واضح رہے کہ 22 مارچ کو آمنہ الیاس نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

Related Posts