گراؤنڈ میں تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا مزہ نہیں، شاہد آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سے محبت کی میری کوئی حد مقرر نہیں، شاہد خان آفریدی
پاکستان سے محبت کی میری کوئی حد مقرر نہیں، شاہد خان آفریدی

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا مزہ نہیں آتا،انہوں نے کہا کہ کراؤڈ گراؤنڈ میں ہو تو کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کرکٹ نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ تماشائی ہوں تو پتا چلتا ہے، شور ہوتا ہے اور ایک جذبہ ہوتا ہے۔

سپر اسٹار بلے باز شاہد آفریدی نے کہا کہ تماشائیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کی تحریک ملتی ہے، دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ اب صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ کرکٹ تماشائیوں کے بغیر ہونی ہے، ورنہ مزہ تو کراؤڈ میں ہے۔

آل راؤنڈ ر کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ جلد دنیا سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہو اور کھیل کے گراؤنڈ دوبارہ آباد ہوجائیں۔ تاکہ شائقین کو بھی براہ راست کھیل دیکھنے کا موقع مل سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے میچ میں شکست دیکر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

Related Posts