اسرائیلی اخبار کا پاکستان پر موبائل ہیکنگ کی اسرائیلی ٹیکنالوجی خریدنے کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تل ابیب: اسرائیلی اخبار نے پاکستان پر موبائل ہیکنگ کی اسرائیلی ٹیکنالوجی خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کو پاکستانی پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ استعمال کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے اسرائیل سے موبائل فون ہیکنگ ٹیکنالوجی خریدی جسے پاکستانی پولیس اور ایف آئی اے مبینہ طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سی پیک کی بدولت پاکستان کی اقتصادی ترقی کو نئی قوت ملی۔چینی صدر

اسرائیلی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی کمپنی سے ہیکنگ ٹیکنالوجی کے آلات سنگا پور کے راستے حاصل کیے گئے ہیں جسے کم ازکم 2 قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے استعمال میں لا رہے ہیں جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اور پولیس شامل ہیں۔

اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور پولیس کے مختلف یونٹس 2012 سے ہی اسرائیلی سائبر ٹیکنالوجی کمپنی سیلبرائٹ کی تیار کردہ ہیکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ کمپنی کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ ہیکنگ کے یہ آلات سکیورٹی اداروں کو ہی بیچے جاتے ہیں۔

سی ای او سیلبرائٹ کمپنی نے کہا کہ ہیکنگ ٹیکنالوجی کا دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم سے نمٹنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کمپنی کے کلائنٹس میں پاکستان کے علاوہ چین، انڈونیشیا، روس، فلپائن، بنگلہ دیش، ایتھوپیا، وینزویلا اور یوگنڈا شامل ہیں۔ 

 

Related Posts