متحدہ عرب امارات، یہودی سفیر کو گارڈ آف آنر پیش، اسرائیلی پرچم لہرادیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات، صدارتی محل میں اسرائیلی سفیر کو گارڈ آف آنر پیش
متحدہ عرب امارات، صدارتی محل میں اسرائیلی سفیر کو گارڈ آف آنر پیش

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں یہودی جمہوریہ اسرائیل کے سفیر کو گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے اسرائیلی جھنڈا بھی لہرایا گیا جس سے مظلوم فلسطینیوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی دوستی کھل کر سامنے آگئی۔ یو اے ای کے صدارتی محل میں پہلی بار مقبوضہ فلسطین پر گزشتہ 70 برس سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پر قابض ملک اسرائیل کا جھنڈا لہرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ظالمانہ اقدام سے انکار، اسرائیلی فوج کی خاتون اہلکار کو جیل بھیج دیا گیا

اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں بھارت بھی شامل

حال ہی میں امارات میں اسرائیل کے سفیر عامر ہائیک کو صدارتی محل (قصر الوطن) آمد کی دعوت دی گئی۔ صدارتی محل کے گارڈز نے یہودی ملک کے سفیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی قومی ترانے کی دھن بھی بجا دی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیل عرب سفارتکاری نئی بات نہیں رہی۔اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کے دعوے کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان فضائی سروس کا آغاز کردیا گیا۔

عبرانی اخبار کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں قائم بن گوریون ہوائی اڈے سے ایک پرواز سعودی عرب کے شہر الریاض کے لیے روانہ ہوئی۔

اماراتی کمپنی رائل جیٹ کی پروازتل ابیب سے مسافروں کو لے کر سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچی۔ اخبار نے اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

Related Posts