مسکرا مسکرا کر گالوں میں درد پڑ گیا۔ایزابیل کا کترینہ کی شادی کے بعد پیغام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسکرا مسکرا کر گالوں میں درد پڑ گیا۔ایزابیل کا کترینہ کی شادی کے بعد پیغام
مسکرا مسکرا کر گالوں میں درد پڑ گیا۔ایزابیل کا کترینہ کی شادی کے بعد پیغام

بالی ووڈ کی مشہورومعروف اداکارہ کترینہ کیف وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ٹائیگر سیریز کی ہیروئن کی بہن ایزابیل کیف کا کہنا ہے کہ میں شادی پر اتنی خوش تھی کہ مسکرا مسکرا کر میرے گالوں میں درد پڑ گیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بہنوئی وکی کوشل کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل ایزابیل کیف نے کہا کہ کترینہ کی شادی میرے لیے بڑی خوشی اور مسرت کا موقع تھا اور میں بار بار مسکراتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیروز خان اور ثناء ایک بار پھر نئے ٹی وی سیریل میں ساتھ اداکاری کیلئے تیار

ماہرہ نے ڈرامہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے بارے میں غلط فہمی دور کردی

اپنے انسٹاگرام پیغام میں بہنوئی وکی کوشل اور بہن کترینہ کیف کو ٹیگ کرتے ہوئے اداکارہ ایزابیل کیف نے کہا کہ شادی کے موقعے پر بار بار مسکرانے کے باعث میرے گال درد کرنے لگے اور شادی کے اختتام کے بعد بھی درد ہورہا ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Isabelle Kaif (@isakaif)

کیا کترینہ اور ایزابیل کیف کا خاندان پاگل ہے؟

ایزابیل کیف اپنی بہن کترینہ کی طرح اچھی رقاصہ، ماڈل اور ایکٹریس ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین پر ان کی ایک ذاتی خوبی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ مداحوں کو ایزابیل کیف کا مختلف باتوں پر دلچسپ اندازِ بیان اور مزاحیہ تبصرے بہت پسند ہیں۔

ضروری نہیں کہ ایزابیل کیف کے گال بار بار مسکرانے کے باعث واقعی درد کرنے لگے ہوں بلکہ یہ بات انہوں اپنے مداحوں کو مسکرانے پر مجبور کرنے کیلئے کہی۔ گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ایزابیل کیف نے اپنے خاندان کو پاگل کہہ دیا تھا۔

انسٹاگرام پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ایزابیل کیف نے کہا کہ کل (2روز قبل) مجھے ایک بھائی مل گیا۔ اپنے پاگل خاندان میں خوش آمدیدکہتی ہوں۔ ہماری قسمت بہت اچھی ہے کہ ہمیں وکی کوشل جیسا خاندان کا رکن ملا۔ دعا ہے آپ دونوں ہمیشہ ہمیشہ خوش رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Isabelle Kaif (@isakaif)

مداحوں کو خوب معلوم ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سے ایزابیل کو کوئی تکلیف نہیں، نہ ہی اپنے خاندان کو پاگل کہہ کر وہ کوئی حقیقت بتا رہی ہیں۔ ایزابیل کیف کے مزاحیہ انداز نے بے شمار سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ 

Related Posts