ایران کی حمایت یافتہ فورسز نے متحدہ عرب امارات میں بحری جہاز پر قبضہ کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کی حمایت یافتہ فورسز نے متحدہ عرب امارات میں آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا
ایران کی حمایت یافتہ فورسز نے متحدہ عرب امارات میں آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

فجیرہ: ایران کی حمایت یافتہ فورسز نے مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ سے تعلق رکھنے والے تیل بردار بحری جہاز اسفالٹ پرنسز کو آبنائے ہرمز کی طرف جاتے ہوئے ہائی جیک کیا گیا جس کے متعلق ابتدائی اطلاعات یہ تھیں کہ جہاز کو حادثہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر نے ابراہیم رئیسی کی صدارت کی توثیق کردی

تاہم بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیل بردار بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک کیا گیا جو خلیج عمان پہنچتے ہی قابو سے باہر ہوگیا جس کا کنٹرول ایرانی حمایت یافتہ فورسز نے سنبھال لیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ بین الاقوامی میڈیا کو خبردار کرچکی ہے کہ عرب امارات کے ساحل کے قریب بحری جہازوں کو بار بار پیش آنے والے مشکوک حادثات کا مقصد ہمارے خلاف پراپیگنڈہ ہے۔ 

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسفالٹ پرنسز نامی تیل بردار بحری جہاز ساحلی علاقے میں موجود بارودی سرنگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوا، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے 3 ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ یہ ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ فورسز نے اسفالٹ پرنسز نامی آئل ٹینکر کو ہائی جیک کیا تاہم ایرانی حکومت نے تاحال ایسے کسی دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ایران نے عمان کے ساحل پر اسرائیل کے زیر انتظام پٹرولیم مصنوعات کے ٹینکر پر حملے میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کردیا جبکہ حملے کے دوران 2 افراد ہلاک ہوئے۔

آن لائن نشر ہونے والی ہفتہ وار نیوز کانفرنس سے 3روز قبل خطاب کرتے ہوئے، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسرائیل کی صیہونی حکومت نے عدم تحفظ، دہشت اور تشدد کو جنم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل کے آئل ٹینکر پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی

Related Posts