تہران: ایران نے آج (اتوار) کو عمان کے ساحل پر اسرائیل کے زیر انتظام پٹرولیم مصنوعات کے ٹینکر پر حملے میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کردیا ہے، واضح رہے کہ اس حملے میں 2افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔
آن لائن نشر ہونے والی ہفتہ وار نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا، ”صیہونی حکومت (اسرائیل) نے عدم تحفظ، دہشت اور تشدد کو جنم دیا ہے۔
ایران کے ملوث ہونے کے ان الزامات کی تہران نے مذمت کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے الزامات کا اصل مقصد اسرائیل کا اصل مسائل سے توجہ ہٹانا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنا ہے۔
لندن کی کمپنی زویڈک میری ٹائم کے ماتحت ایم وی مرکر سٹریٹ نامی یہ ٹینکر جمعرات کے روز بحیرہ عرب میں عمان کے ساحل کے قریب تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک بھی ہوئے۔
انٹیلی جنس رپورٹنگ سے واقف امریکہ اور یورپی ذرائع کے مطابق ایران اس حملے میں ملوث ہے، ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا، مگر اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومتیں حتمی شواہد حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: عراق میں نماز جنازہ کے اجتماع پر فائرنگ، پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق