عالمی دن، اقراء عزیز کا شریکِ حیات یاسر حسین کو خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی دن، اقراء عزیز کا شریکِ حیات یاسر حسین کو خراجِ تحسین
عالمی دن، اقراء عزیز کا شریکِ حیات یاسر حسین کو خراجِ تحسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے مردوں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے شریکِ حیات اور فلم اسٹار یاسر حسین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسر حسین اور اقراء عزیز ایک دوسرے کی تعریف کرتے نظر آئے۔ اقراء عزیز کا یاسر کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ میں تھوڑی سی لیٹ ہوگئی لیکن آپ کو پتہ ہے کہ میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 

یاسر حسین نے بیٹے کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتا دی

شرمیلا فاروقی کو اقراء عزیز پر تنقید مہنگی پڑ گئی، یاسر حسین کا سخت جواب

معروف اداکارہ اقراء عزیز نے مردوں کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی تعریف اور عزت کرتی رہوں گی۔ آپ ایک اچھے انسان، بیٹے، بھائی، شوہر اور اب ایک اچھے باپ ہیں۔دعا ہے کہ آپ اپنے خواب کامیابی سے شرمندۂ تعبیر کرسکیں۔

انسٹاگرام پیغام کے جواب میں یاسر حسین نے بھی اقراء سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو دل ہی جیت لیا۔ عورتوں کے عالمی دن کی طرح آدمیوں کا عالمی دن بھی اہم ہے۔ اسے یاد رکھنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ مرداں منایا گیا جس کا مقصد بیٹے، بھائی، شوہر اور اچھے انسان کے روپ میں مرد حضرات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کی عالمِ انسانیت کیلئے خدمات کو سراہنا تھا۔ 

آج سے 2 روز قبل 19نومبر کو مردوں کا عالمی دن منایا گیا۔ دنیا میں پہلی بار تھامس اوسٹر نے مردوں کا عالمی دن 7 فروری 1992 کو منا کر بین الاقوامی یومِ مرداں کا آغاز کیا۔ دن منانے کا مقصد مردوں کی 6 صفات و خدمات اجاگر کرنا تھا۔

 

Related Posts