اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے۔ پی آئی اے نے کابل سے 1500 افراد کو نکالنے میں سہولت دی۔ بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ افغانستان کے حوالے سے پاکستان ذمے دارانہ کردار ادا کررہا ہے، جبکہ حکومت سازی میں بھی ہم اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لیے مزید اقدامات کررہے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے پر ترکی،چین اور دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیر خارجہ آج شام وسطی ایشیائی ریاستوں کے دورے پر جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا آج اجلاس میں ڈاکٹر اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر لگانے کی اجازت دی گئی۔ خواتین ہراسگی کے مسئلے پر کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ کمیٹی میں علمائے اکرام ، دانشور اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی خواتین کی ہراسگی روکنے کے حوالے سے تجاویز دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے چھین رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری