اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ غاصب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 10 ماہ کے دوران 13 ہزار بچے اغواء کیے جن کے بارے میں ان کے والدین یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ آج کس حال میں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچے جسمانی، ذہنی اور جذباتی تشدد کا شکار ہیں جبکہ بھارتی فوج نے 5 اگست کے بعد سے اب تک 13 ہزار کشمیری بچوں کو اغواء کیا ہے۔
وفاقی وزارتِ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال کرتی ہے جس کے باعث گزشتہ 6 برسوں کے دوران سینکڑوں بچے بینائی سے محروم ہوچکے ہیں جن کا مستقبل بینائی نہ ہونے کے باعث تباہی سے دوچار ہے۔
Children facing physical, mental and emotional torture in IoJK
Over 13,000 children were abducted by Indian Army after August 5th
Pellet guns have blinded
hundreds of children over the past 6 years in IoJK. Destroying their futures. pic.twitter.com/5bKpX0obg5— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) June 4, 2020
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد دماغی و جسمانی تشدد کے باعث مختلف مسائل کا شکار بچوں کے مسائل اُجاگر کرنا اور ان کا حل تلاش کرنا ہے۔
دردناک حقیقت یہ ہے کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران بے گھر بچوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں جبکہ عالمی برادری میں شامل دنیا کا کوئی ملک ظلم و تشدد سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے بچوں کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا رہا۔
مزید پڑھیں: جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے