ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹ سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹ سے شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹ سے شکست دیدی

دبئی:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی،نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

جس کے جواب میں بھات نے مطلوبہ ہدف 15.1 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا،روینڈرا جڈیجا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، بھارتی ٹیم پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے سپر12 مرحلے کے آخری میچ میں نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 132 رنز بنائے جس کے جواب میں بھات نے مطلوبہ ہدف 15.1 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہل اور روہت شرما نے نصف سنچریاں اسکور کیں، واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روہت تھے جنہوں نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کے ایل راہل 54 اور سوریا کمار یادو 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نمیبیا کی جانب سے اسٹیفن بارڈ اور مائیکل وین لنگن نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا، اسٹیفن 21 اور مائیکل 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کریگ ولیمس کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ کپتان گرہارڈ ایراسمس کی اننگز 12 رنز تک محدود رہی۔نکول لفٹی ایٹن 5 اور جے جے اسمتھ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز زین گرین نے بھی کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کی۔ ڈیوڈ ویزے 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا اور روی چندر ایشون نے 3،3 جب کہ جسپرٹ بمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے ویرات کوہلی کا بطور کپتان یہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ہے اور بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری بھی آخری بار کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

جس کے بعد راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کی کوچنگ سنبھال لیں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے نئے کپتان کون ہوں گے اس کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

یا د رہے کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا جبکہ گروپ ٹو سے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین 10 نومبر جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts