اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ

راولپنڈی اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہرِ قائد کا کم از کم درجۂ حرارت 16 ڈگری سے کم ہو کر 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد (0 ڈگری سینٹی گریڈ) سے بھی نیچے گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی شہری کراچی کی کٹی پہاڑی کی سیر کرنے پہنچ گیا

او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 19دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا

محکمۂ موسمیات کے مطابق کالام میں درجۂ حرارت منفی 6، استور میں منفی 7 جبکہ اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پشاور میں کم سے کم درجۂ حرارت 5 ڈگری سے 1ڈگری سینٹی گریڈہوگیا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ مظفر آباد میں 3، کوئٹہ میں منفی 2 جبکہ لاہور میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل میں سرد ہواؤں نے کراچی کا درجۂ حرارت 11ڈگری تک گرادیا،محکمۂ موسمیات کا گزشتہ روز بھی کہنا تھا کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ 

گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک  جبکہ ہوا کی رفتار 27کلومیٹر فی گھنٹہ ر ہی۔

Related Posts