پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے12روپے فی لٹر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی آر نے پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکردی
ایف بی آر نے پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکردی

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت 9 سے 12 روپے فی لٹر تک اضافہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے فی لٹر تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پٹرول 10 روپے 49پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کیلئے بری خبر، گھی کی فی کلو قیمت میں 109روپے کا اضافہ 

وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 95پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ نئی قیمت 110 روپے 26 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی  ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو 2018 کے بعد سے بڑا اضافہ قرار دے دیا گیا۔

گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جو اکتوبر 2018 کے بعد سے سب سے زیادہ قیمت ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی 1 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 3سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Related Posts