کراچی: ڈیجیٹل ادائیگیوں، ای کامرس اور آن لائن بینکاری کی سہولت کے استعمال کے ساتھ بینک صارفین کی بینکوں کی خدمات سے متعلق شکایات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
بینکنگ محتسب کو گذشتہ سال جنوری تا دسمبر 2020کے دوران بینکوں سے متعلق صارفین کی 24750شکایات موصول ہوئی تھیں تاہم رواں سال پہلے 9 ماہ میں ہی شکایتوں کی تعداد 27500تک پہنچ چکی ہے۔
بینکوں کی خدمات سے متعلق صارفین کی 40فیصد کے لگ بھگ شکایات کا تعلق اے ٹی ایمز، الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفر اور ای کامرس سے متعلق ہیں۔
بینکنگ محتسب نے گذشتہ عرصہ کی چار ہزار شکایتوں کو شامل کرکے جولائی تا ستمبر 2021کی تیسری سہ ماہی میں صارفین کی 31700شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے 24326شکایات کو نمٹادیا۔
رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بینکنگ محتسب نے صارفین کی بینکوں سے متعلق شکایات کی شنوائی کرتے ہوئے صارفین کو بینکوں سے 47کروڑ روپے کا ریلیف دلوایا۔
مزید پڑھیں: فیس بک اور انسٹاگرام کی بندش، ٹیلی گرام پر7کروڑ صارفین کا اضافہ