سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 357کیسزکا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 357کیسزکا اضافہ
سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 357کیسزکا اضافہ

کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5436 نمونے آزمائے گئے جن میں سے 357 کیسز کا پتہ چلا ہے جوکہ 7فیصد موجودہ تشخیصی شرح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 786826 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں سندھ بھر میں 122373 کیسز کی تشخیص ہوئی جو مجموعی طور پر تشخیصی شرح کا 16 فیصد ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے 14 مزید مریضوں نے اپنی جان گنوا دی جس سے اموات کی تعداد 2245 ہوگئی جوکہ 1.8 فیصد شرح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 6132 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5696 گھروں میں، 9 قرنطینہ مراکز میں اور 427 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 274 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 44 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ کے مطابق 728 مزید مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور معمول کی زندگی میں واپس آئے ہیں۔ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 113996 ہوگئی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 357 نئے کیسوں میں سے 213 کا تعلق کراچی سے ہے ان میں ضلع جنوبی 72،ضلع شرقی54، ضلع وسطی 36، ضلع کورنگی 23، ضلع غربی 16 اور ضلع ملیر 12 شامل ہیں۔

دیگر اضلاع میں بدین 45، جامشورو 10، دادو، شکارپور اور ٹنڈو محمد خان 6-6، گھوٹکی اور مٹیاری 5-5، حیدرآباد، قمبر اور سانگھڑ 4-4، خیرپور اور ٹنڈو الہ یار 3-3، سکھر 2، جیکب آباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں 1-1کیس سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پی ایس کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں بصورت دیگر ہم اس وائرس کو قابو نہیں کرسکیں گے۔

Related Posts